کشتی حادثات میں ملوث اور ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر عمران ٹونی مصر سے گرفتار

کشتی حادثات میں ملوث اور ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی سمگلر عمران ٹونی مصر سے گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے گجرانوالہ زون نے کشتی حادثات میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلر انٹرپول کی معاونت سے مصر سے گرفتار گرفتار ملزم کی شناخت عمران عرف ٹونی کے نام سے ہوئی ملزم کو انٹرپول کی مدد سے مصر سے گرفتار کیا گیا ملزم یونان کشتی حادثہ 2023 کا مرکزی ملزم ہے ملزم کو مصر سے گرفتار کر کے ضروری قانونی کاروائی کے بعد ایف آئی اے گجرانوالہ زون منتقل کر دیا گیا عمران عرف ٹونی انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کا حصہ ہے .

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے گجرانوالہ زون کی درخواست پر ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کیا تھا ملزم سال 2012 سے لیبیا سے آپریٹ کر رہا تھا ملزم غیر قانونی انسانی سمگلنگ کی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا ملزم سیف ہاؤسز کے نیٹ ورک کے ذریعے انسانی سمگلنگ کی سہولت کاری کرتا تھا ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہےملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیائے ملزم کے خلاف غیر قانونی انسانی سمگلنگ کے جرم میں متعدد مقدمات درج ہیں کشتی حادثات میں متعدد پاکستانی شہریوں کی موت واقع ہوئی ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول مصر کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ملزم کے نیٹ ورک میں شامل دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں .

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے کہا کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں کشتی حادثے میں ملوث ایجنٹوں کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہےملک کے تمام ائرپورٹس پر تعینات افسران ایجنٹوں کے گرفتاری کے لئے کڑی نگرانی کر رہے ہیں معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا.

انہوں نےمزید کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے گرفتار انسانی سمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی بین الاقوامی سطح پر انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا.