راولپنڈی( کرئم رپورٹر )راولپنڈی محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ،تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ،ایس پی راول، ڈی ایس پی سٹی، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، ایس ایس پی آپریشنز نے روٹ کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں.
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں، حکومت پنجاب کے احکامات اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف انتظامات کے لئے پرعزم ہے،محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کی فضا کو یقینی بنایا جائے گا.