راولپنڈی( کرئم رپورٹر )تھانہ ٹیکسلا نے ، ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 4 افراد گرفتار، زیر حراست افراد سے چھینا گیا موٹر سائیکل و رقم 30 ہزار روپے، 3 موبائل فون اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے چھینا گیا موٹر سائیکل، و رقم 30 ہزار روپے، 3 موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا، زیر حراست افراد کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا جا رہا ہے جس کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا
