راولپنڈی( کرئم رپورٹر )تھانہ وارث خان ںے،بیوٹی پارلر سے موبائل فونز چوری کرنے والی خاتون گرفتار، زیر حراست خاتون سے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 70 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بیوٹی پارلر سے موبائل فونز چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا، زیر حراست خاتون سے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 70 ہزار روپے برآمد ہوئی، واقعہ کا مقدمہ رواں ماہ درج کیا گیا تھا پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا .جبکہ دوسری جانب رشتے کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والا فرد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رشتے کے تنازعہ پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے فرد کو گرفتار کر لیا، دوران فائرنگ زیر حراست فرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا، زخمیوں کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، زیر حراست کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں.
ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست خاتون کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا زیر حراست فرد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔