اسلام آباد ( کرئم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد۔اجلاس میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،تمام افسران امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کریںاورجلوسوں کے روٹس کا خود دورہ کریں،موثر نگرانی کیلئے کیمروں اور ڈرونز کو بروئے کار لایا جائے،جبکہ سیف سٹی میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا.
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز،ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے اجلاس میں محرم الحرام کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،انہوںنے اجلاس میں تمام پولیس افسران کو محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کئے اورکہا کہ امام بارگاہوں کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے وہاں پر اضافی نفری تعینات کی جائے،تمام افسران امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کریںاورجلوس کے روٹس کا خود دورہ کریں، جبکہ موثر نگرانی کیلئے سیف سٹی اسلام آبادکے کیمروں اور ڈرونز کو استعمال کیا جائے،جلوس اور امام بارگاہو ں کی سرویلنس کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں،سیکیورٹی کے موثر انتظامات کیلئے سیف سٹی میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا،تمام افسران بہتر انتظاما ت کیلئے ابھی سے کام شروع کریں،افسران سکاﺅٹس کے متعلقین سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں اور سیکیورٹی کے حوالے سے ان کی تربیت کریں،شہربھر میں مربوط سیکیورٹی پلان کو عملی جامہ پہنایا جائے.
آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ جلوس کے اطراف میں جھاڑیوں کی صفائی کی جائے اورمختلف علاقوں میںسرچ آپریشنزکئے جائیں، انہو ں نے واضح کیا کہ وہ خود تمام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے، تمام داخلی وخارجی مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں میں مجالس اور عزاداروں کے جلوسوں کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، محرم الحرام کے ان مقدس ایام میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے تاکہ اتفاق رائے سے امن و امان کی فضاءقائم کی جا سکے، دوران مجالس روشنیوں کا مناسب بند و بست ہو نا چا ہیے، انہوں نے کہا کہ تمام افسران اپنے ماتحت سٹاف کو ڈیوٹی کی نوعیت کے متعلق مکمل بریفنگ دیں ،آئی جی اسلا م آباد نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و اما ن کی فضا ءکو بر قرار رکھنے کے لیے تمام افسران اپنے فرائض منصبی ایما نداری اور جذبہ حب الو طنی سے سر شار ہو کر ادا کر یں،شہر یو ں کے جا ن و ما ل تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی.