اسلام آباد( کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی انوسٹی گیشن ونگ کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد،اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز نے جرائم کیخلاف موثر کارروائیوں پر بریفنگ دی،آئی جی اسلام آباد نے تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیااورمقدمات کی تفتیش کو موثر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کیے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے انوسٹی گیشن ونگ کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس کا انعقاد کیا ،اجلاس میںاے آئی جی آپریشنز ،اے آئی جی انوسٹی گیشنز /کمپلینٹس ،اے آئی جی لیگل ، ایس ایس پی آپریشنز ،ایس ایس پی انوسٹی گیشنز اور اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،سینئر پولیس افسران نے آئی جی اسلام آباد کو جرائم کیخلاف موثر کارروائیوں پر بریفنگ دی،آئی جی اسلام آباد نے تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا.
انہوں نے تمام افسران کو مقدمات کی تفتیش کو موثر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کے لئے احکامات جاری کئے ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق تفتیش کے عمل کو جدید تکنیک سے لیس کیا جا رہا ہے،تمام افسران زیرتفتیش مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ انوسٹی گیشن ونگ کی تجدید کا مقصد تفتیشی نظام کو بروقت اور میرٹ پر مکمل کرنا ہے اورفوجداری مقدمات کی بہتر انداز میں تفتیش کرنی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا سکے اور معاشرہ سے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے.