اے آئی جی لاجسٹکس عبدالحق عمرانی کا ہیڈکوارٹر ایم ٹی سیکشن کا دورہ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )اے آئی جی لاجسٹکس عبدالحق عمرانی کا ہیڈکوارٹر ایم ٹی سیکشن کا دورہ، موٹر ٹرانسپورٹ عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا، گاڑیوں کی حالت، ورکشاپس کے انتظامات اور دیگر فلیٹ مینجمنٹ امور کا معائنہ کیا،جبکہ سروس اسٹیشن کی بہتری کی ہدایات بھی جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اے آئی جی لاجسٹکس عبدالحق عمرانی اور ایس پی ہیڈکوارٹر میاں علی رضا نے ہیڈکوارٹر زایم ٹی سیکشن کا دورہ کیا،اس موقع پر اے آئی جی لاجسٹک نے موٹر ٹرانسپورٹ عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا، گاڑیوں کی حالت، ورکشاپ کے انتظامات اور دیگر فلیٹ مینجمنٹ امور کا معائنہ کیا،جبکہ سروس اسٹیشن کی بہتری کی ہدایات بھی جاری کیں،سینئر افسران نے اے آئی جی لاجسٹک کو موجودہ گاڑیوں کی تعداد، مرمتی عمل، درپیش چیلنجز اور روزمرہ کی کارکردگی کے بارے میںبریفنگ دی ، اے آئی جی لاجسٹک عبدالحق عمرانی نے ورکشاپس، اسٹورز اور پارکنگ ایریاز کا بھی معائنہ کیا اور عملے سے بات چیت کی .

انہوں نے خراب گاڑیوں کی فوری مرمت، پرزہ جات کی فراہمی میں تیزی اور ورکشاپ عملے کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی،انہوں نے کہا کہ موٹر ٹرانسپورٹ (ایم ٹی)پولیس فورس کا ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کی بہتری براہِ راست آپریشنز کی کامیابی سے جڑی ہوئی ہے، تمام افسران اور اہلکار اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دیں.