تھانہ مندرہ ، چوری،نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی( کرئم رپورٹر )تھانہ مندرہ ںے، چوری،نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ گرفتار،گینگ نے مساجد، مدرسوں، گھروں اور دکانوں سے چوری و نقب زنی کا انکشاف کیا،زیر حراست گینگ سے 9 لاکھ سے زائد مالیت کی الیکٹرانکس و گھریلو سامان برآمد،گینگ سے مسروقہ رقم 90 ہزار روپے اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری،نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، گینگ نے مساجد، مدرسوں، گھروں اور دکانوں سے چوری و نقب زنی کا انکشاف کیا،زیر حراست گینگ سے 9 لاکھ سے زائد مالیت کی الیکٹرانکس و گھریلو سامان برآمد ہوا،گینگ سے مسروقہ رقم 90 ہزار روپے اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوا، برآمد اشیاء میں ایل ای ڈی،یو پی ایس،بیڑیاں،سلائی مشین اور دیگر سامان شامل ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست گینگ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔