راولپنڈی( کرئم رپورٹر )تھانہ پیرودھائی ںے ،فائرنگ اور چاقو کے وار سے راہگیر سمیت دو شہریوں کو زخمی کرنے والے 2 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ اور چاقو کے وار سے راہگیر سمیت دو شہریوں کو زخمی کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد نے سابقہ رنجش پر شہریوں کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ اپریل 2025میں درج کیا گیا تھا، زیر حراست افراد کے02 ساتھیوں کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
