آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے محرم الحرام سکیورٹی کے لئے خصوصی مانیٹرنگ اور ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دے دیں

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )محرم الحرام سکیورٹی/ مانیٹرنگ اینڈ ویجیلینس ٹیمیں تشکیل ،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے محرم الحرام سکیورٹی کے لئے خصوصی مانیٹرنگ اور ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دے دیں،اسلام آباد کو سکیورٹی کے حوالے سے پانچ ڈویژنز میں تقسیم کیا گیا ہے،ٹیموں کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی مانیٹرنگ اور ویجیلینس ٹیمیں تشکیل دے دیں،اس سلسلہ میں ٹیموں کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے ،وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کو سکیورٹی کے حوالے سے پانچ ڈویژنز میں تقسیم کیا گیا ہے ،ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑ اور اے آئی جی لاجسٹک عبدالحق عمرانی رورل ڈویژن میں سکیورٹی ڈیوٹیز کی مانیٹرنگ کریں گے،ڈی آئی جی لاءاینڈ آرڈر محمد عتیق طاہر اور اے آئی جی آپریشنز ارسلان شاہزیب آئی نائن ایریا میں سکیورٹی ڈیوٹیز کی مانیٹرنگ کریں گے،ڈی آئی جی سکیورٹی علی رضا اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی حمزہ ہمایوں سٹی ڈویژن میں سکیورٹی ڈیوٹیز کی مانیٹرنگ کریں گے.

ایس ایس پی سیف سٹی محمد اقبال اور ڈی ایس پی اے آر ایف غلام مصطفی صدر ڈویژن میں سکیورٹی ڈیوٹیز کی مانیٹرنگ کریں گے جبکہ اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ/انوسٹی گیشنز سید عنایت علی شاہ اور ایس ایس پی شمس الحق درانی سواں ڈویژن میں سکیورٹی ڈیوٹیز کی مانیٹرنگ کریں گے،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائے گئی،اسلام آباد پولیس کے افسران ہمہ وقت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ان کو سہولیات کی فراہمی ،محفوظ پارکنگ کے وسیع انتظامات اور ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنائیں گے،انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے دوران ان کی حفاظت پر مامور پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی شکایات ،مشکوک سرگرمیوں اور اشخاص کے خلاف پولیس کو بروقت “پکار15-©”پر اطلاع دیں ،اسلام آباد پولیس کا اولین مقصد اپنے شہریوں کی بھرپور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔