اسلام آباد(کرائم رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کاروائی قتل کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام گرفتار ملزمان کی شناخت جمشید اشرف اور فہد جمشید کے نام سے ہوئی
ملزمان نے فلائٹ نمبر G9-533کے ذریعے بیرون ملک فرار کی کوشش کی ملزمان تھانہ ٹانڈا ضلع گجرات کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھے ملزمان کے خلاف 2 دن قبل ہی مقدمہ درج ہوا تھا ملزمان کو تھانہ ٹانڈہ گجرات کی جانب سے اطلاع ملنے پر گرفتار کیا گیا.
ملزمان کو ویٹنگ لاونج سے گرفتار کیا گیا ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا .