ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال – میپکو ملازم گرفتار کرلیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال – میپکو ملازم گرفتار کرلیا رشوت کے عوض بل کم کرنے میں ملوث میپکو اہلکار گرفتار ، گرفتار ملزم کی شناخت خالد شریف کے نام سے ہوئی ملزم میپکو میلسی میں بطور میٹر انسپکٹر تعینات تھا ملزم کو رنگے ہاتھوں 70 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ملزم نے شہری سے بل کم کرنے کے عوض رشوت وصول کی ملزم نے شہری کا ڈیٹیکشن بل 20 لاکھ روپے سے کم کر کے 4 لاکھ روپے کرنے کے عوض رشوت کا مطالبہ کیا تھا ، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزم کے ساتھ شامل دیگر ملزمان کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا .