راولپنڈی( کرئم رپورٹر )تھانہ نیو ٹاؤن نے ، شہری کے گھر سے زیورات چرانے والا شخص گرفتار، زیر حراست شخص سے 31 لاکھ سے زائد مالیتی مسروقہ زیورات برآمد۔ نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کے گھر سے زیورات چرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے 31 لاکھ سے زائد مالیتی مسروقہ زیورات برآمد ہوئے، شہری کے گھر سے چوری ہونے والے 9 تولہ طلائی زیورات برآمد کئے گئے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیرحراست فرد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثہ سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
