اسلام آباد ( کرائم رپورٹر )ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد محمد شعیب خا ن کی زیر صدارت جر ائم کے انسداد کے حو الے سے اہم اجلاس سنگین جر ائم میں ملوث متحرک گروہوں کے ممبران کی گرفتار ی،اسلحہ کی نمائش کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی جائیں، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتار ی کو یقینی بنائیں،تمام افسران اپنے نظم و ضبط کومثالی بنائیں،شہر یو ں کی جان و مال کا تحفظ اولین تر جیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آ باد محمد شعیب خا ن کی زیر صدارت جر ائم کے انسداد کے حو الے سے صدر زون اور انڈسٹر یل ایر یا زون کے افسران کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں انڈسٹر یل ایر یا اور صدر زون کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے کہا کہ وہ سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی کڑی نگرانی کریں، پٹرولنگ کو بامقصد اور موثر بنائیں، راہزنی،چوری اور مو ٹر سائیکل و کا ر چوری کے مقدما ت میں ملوث ملزمان کی گرفتار یوں اور برآمدگیوں کو یقینی بنائیں، جر ائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے تما م تروسائل بر و¿ ے کا ر لا ئے جا ئیں، سنگین مقدما ت میں ملوث ملزمان اور اشتہا ری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے کر یک ڈاون کر یں .
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مزید کہا کہ تمام افسران قبضہ مافیا،منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائیں، سنگین جرائم کے انسداد اورایسے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا تے ہوئے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے،عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے تفتیش کو میرٹ پر یکسو کریں،گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے ٹھو س شواہد کی روشنی میں چالان کیا جا ئے، انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو تھانے کی سطح پر شہریوں کی شکایات کے موثر ازالے کو یقینی بنا تے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے،کر پشن، بدعنوانی اور نامناسب رویہ کی شکایات پرایکشن لیا جائے گا، اختیارات سے تجاوز قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام افسران اپنے نظم و ضبط کومثالی بنائیں،شہر یو ں کی جان و مال کا تحفظ اولین تر جیح ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جائے گی.