پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ میٹنگ

راولپنڈی( کرائم رپورٹر )پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیرسربراہی چیف منسٹر پنجاب کی جانب جاری کردہ ایکشن پلان کے مطابق ریجن کے ٹرانسپورٹرز حضرات سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں گڈز ٹرانسپورٹرز میاں افتخار ، محمد عبداللہ ، خالد محمود ، محمد ارشد اعوان ، محمد سجاد ، محمد زاہد اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔ ایس ایس پٹرولنگ نے ایکشن پلان کے متعلق بریفنگ دی اور مسائل سنے اور جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر ٹرانسپورٹرز حضرات نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ شکریہ ادا کیا۔ پٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کیلیۓ ہمہ وقت کوشاں ہے۔