اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اقدامات ، یکم محرم الحرام سے02ربیع الاول تک کل181جلوسوں اور965مجالس کے لئے اسلام آباد پولیس،رینجرز، اسپیشل برانچ، لاجسٹک ڈویژن، سی ٹی ڈی، لیڈی پولیس اورٹریفک پولیس کے 16ہزار سے زائد افسران و جوان اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضو ی کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں ڈی آئی جی اسلام آ باد محمد جو اد طا رق نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی پلان کو حتمی دے دی ہے، وفاقی دارلحکومت میں محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں میں مجالس اورعزاداروں کے جلوسوں کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لئے اسلام آباد پولیس نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کئے ہیں،اس سلسلہ میں تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ،ممبران امن کمیٹی اور دانشوروں سے بھی ملاقاتیں کی گئی ہیں تاکہ محرم الحرام کے ان مقدس ایام میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے اور اتفاق رائے سے امن و ہم آہنگی کی فضاءقائم کی جائے،ضلع بھر میں یکم محرم الحرام سے02ربیع الاول تک181جلوس اور965مجالس کی فول پروف سیکورٹی کے لئے اسلام آبا د پولیس،پاکستان رینجرز،اسپیشل برانچ، لاجسٹک ڈویژن، سی ٹی ڈی، لیڈی پولیس اورٹریفک پولیس کے16ہزار سے زائد افسران و جوانوں کوتعینا ت کیا گیا ہے،شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی جائے گی جبکہ جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی،کسی بھی شخص کو چھت پر جانے کی اجازت نہ ہوگی،چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے.

پولیس کی بکتر بند گاڑیاں خصوصی طور پر کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود رہیں گی،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ایسے علماءکرام جن کے داخلے پر اسلام آباد میں پابندی لگائی گئی ہے ان پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایات بھی کی گئی ہے تا کہ وہ کسی قسم کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں،شہر بھر سے وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے ، مجالس اور جلوس کے آغاز اور اختتام میں وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے،جلوس کے راستے میں آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں اور گلیوں کو خاردار تار لگا کربند کیا جائیگا،جلوس شروع ہونے سے قبل جلوس کے روٹ کی ا سپیشل چیکنگ کی جائے گی اور جلوس کے روٹ کوبم ڈسپوزل سکواڈکلیئر کریگی،اسی طرح تمام مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو ریکارڈنگ کی جائیگی،اسلام آباد شہر کو بالخصوص جلوس ہائے کے مقررہ روٹس مکمل سیل کر دیے جائیں گے،مقامی و غیر مقامی افراد کو مکمل تلاشی کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت ہوگی،جلوس میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی،امام بارگاہوں کے اردگرد پارکنگ کی اجازت نہ ہوگی،مجلس اور جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کومیٹل ڈیٹیکٹرسے چیک کیا جائے گااورداخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے جائیں گے،جلوس کے راستے میں زیر تعمیر عمارتوں پر خصوصی نظر رکھی جائیگی اور چھتوں پرکمانڈوز تعینات کئے جائیں گے، تمام مجالس اور جلوس کے قریب ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجود ہوں گی،مجالس اور جلوسوں میں روشنی کے خاطر خواہ انتظامات کئے جائیں گے.

اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ امام بارگاہ میں داخل ہونے والاہر شخص واک تھرو گیٹ سے داخل ہو،اس کے علاوہ اما م با رگاہ جن میں مجا لس منعقد ہو ں گی ان کی سکیورٹی کے لئے رینجرز اورسی ٹی ڈی کمانڈوز کی گا ڑ یا ں لگا ئی گئی ہیں،تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز ہر جلوس کی نگرانی خود کریں گے،تمام جلوسوں اور مجالس کے منتظمین رضا کار جن میں مرد و خواتین تلاشی لینے کے لئے تعینات کریں گے،حساس امام بارگاہوں پر خصوصی کمانڈوز، پولیس،رینجرز کے دستے تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پوری طرح چوکس رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، جلوس کو رسیوں سے مکمل کور رکھا جائے گا،ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ اسلام آبادپولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ محرم الحرام میں بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض بھر پور ذمہ داری اور جذبہ سے سرانجام دے گی.