اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل علاﺅالدین اپنے خالق حقیقی سے جا ملے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن محمد سرفراز وررک سمیت دیگر پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی،ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل علاﺅالدین اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس سکیورٹی ڈویژن محمد سرفراز ورک سمیت پولیس افسران اورجوانوں نے شرکت کی،ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ،مرحوم اسلام آباد پولیس ٹریفک پولیس میں تعینات تھے اوراپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے.
نماز جنازہ کے بعدمر حوم کی میت کو تدفین کے لئے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا،ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے پولیس افسران کو متوفی کے اہلخانہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسراور جوان میرے لئے قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے اہلخانہ کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا.