راولپنڈی( کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی محرم الحرام کے حوالے سے پولیس افسران سے میٹنگ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈوہژنل ایس پیز، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس پی سیکورٹی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران و سٹاف میٹنگ میں شامل تھے، افسران نے محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی، سی پی او نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے افسران سے بات چیت کی اور ہدایات دیں، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ہر مجلس ہر جلوس کی ڈیوٹی کو چیک کریں گے.
سی پی او، مذہبی منافرت و فرقہ واریت پر مبنی مواد کی تشہیر جیسے جرائم کے حوالے سے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی محرم الحرام کے حوالے سے پولیس افسران سے میٹنگ کا انعقاد، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈوہژنل ایس پیز، ایس پی ہیڈکوارٹرز،ایس پی سیکورٹی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران و سٹاف میٹنگ میں شامل تھے، افسران نے محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی، سی پی او نے محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے حوالے سے افسران سے بات چیت کی اور ہدایات دیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات اور ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز ہر مجلس ہر جلوس کی ڈیوٹی کو چیک کریں گے، جلوس میں داخل ہونے والے ہر شخص کی باڈی سرچ لازمی ہے.
جلوسوں کے روٹ پر روف ٹاپ ڈیوٹی اور گلیوں کو سیل کیا جائے گا، جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے مانیٹرنگ کی جائے گی، جلوسوں کے روٹ پر ہوٹل، سرائے،ہاسٹل چیک کئے گئے ہیں وہاں ٹھہرے افراد کی رجسٹریشن لازمی ہے، کرایہ داروں کی رجسٹریشن لازمی ہے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہو گی، امام بارگاہوں کے قریب پارکنگ نہیں ہو گی، کوشش ہو گی کہ شاہراہوں پر رکاوٹیں کم سے کم وقت کے لئے ہوں تاکہ ٹریفک کا بہاؤ برقرار رہے، مذہبی منافرت و فرقہ واریت پر مبنی مواد کی تشہیر جیسے جرائم کے حوالے سے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس مانیٹرنگ کی جارہی ہے، راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق امن و امان کے قیام اور بہترین سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے۔