راولپنڈی( کرئم رپورٹر )پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیرصدارت محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ، ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس پی سیکورٹی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، میٹنگ میں جید علماء کرام و اکابرین، امن کمیٹی، انجمن تاجران کے عہدیداران، جلوسوں کے بانیان و انتظامیہ، رضاکار تنظیموں کے عہدیداران اور سول سوسائٹی کے افراد نے خصوصی شرکت کی،ضابطوں کے ساتھ ساتھ رابطوں سے امن کو مزید مضبوط بنائیں گے، علماء و اکابرین کا امن و رواداری کے لیے اتفاق،ہم سب امت مسلمہ ہیں اور مل کر امن و امان، رواداری، بھائی چارے کو فروغ دیں گے، شرکاء، راولپنڈی پولیس پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے پر عزم ہے، سی پی اوسید خالد ہمدانی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیرصدارت محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد، ایس ایس پی آپریشنز، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس پی سیکورٹی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، میٹنگ میں جید علماء کرام و اکابرین، امن کمیٹی، انجمن تاجران کے عہدیداران، جلوسوں کے بانیان و انتظامیہ، رضاکار تنظیموں کے عہدیداران اور سول سوسائٹی کے افراد نے خصوصی شرکت کی،ضابطوں کے ساتھ ساتھ رابطوں سے امن کو مزید مضبوط بنائیں گے، علماء و اکابرین کا امن و رواداری کے لیے اتفاق،شرکاء کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کے ساتھ ہمیشہ کی طرح مکمل تعاون کریں گے، ہم سب امت مسلمہ ہیں اور مل کر امن و امان، رواداری، بھائی چارے کو فروغ دیں گے.
سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے پر عزم ہے، آپ سب کے تعاون سے بے مثال امن و امان کو یقینی بنائیں گے، ہمیں یقین ہیکہ آپ سب امن و امان کے قیام میں ہمیشہ کی طرح ہمارا ساتھ دیں گے، راولپنڈی پولیس جلوسوں و مجالس کی سیکورٹی کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو مل کر یقینی بنائیں گے، بہترین سیکورٹی انتظامات اور شہریوں کی حفاظت و سہولت کی ذمہ داری کو ہر صورت نبھائیں گے،میٹنگ کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن و امان کے قیام اور رواداری اور بھائی چارے کے لیے دعا کی گئی،ملک کی اندرونی و بیرونی سرحدوں کی حفاظت پر شرکاء کا افواج پاکستان اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو خراج تحسین.