پاکستان نیشنل سیکیورٹی ڈویژن پالیسی ساز فہیم سردار بے دردی سے قتل تین دن گذرنے کے باووجود پولیس قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)و فاقی دارلحکومت کے تھا نہ آ بپارہ کے علاقہ جی سکس تھری میں اند ھے قتل کی واردات نامعلوم قاتلوں نے پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے اسٹریٹجک پلاننگ سیل میں سینئر پالیسی اسپیشلسٹ کے طور پر خدمات انجام دینے والے معروف ماہر معیشت اور پالیسی ساز فہیم سردار کو بے دردی سے قتل کر کے فرار پولیس تین دن گذرنے کے باووجود پولیس قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی. پولیس ذرائع کے مطابق
25 جون کی شام جی-6/3، اسکول روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ میں بے دردی سے قتل کر دیا گیاتھا .

وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک نامعلوم اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد شام 7 بج کر 30 منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچا گیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق مقتول کے جسم پر تیز دھار آلے کے زخم موجود تھے، جبکہ موت کی وجہ شدید سر کی چوٹ بتائی گئی ہے ، مزید یہ کہ ان کے ہاتھ رسی سے بندھے ہوئے تھے، جو اس ہولناک قتل کی نوعیت کو مزید پراسرار بنا دیتا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم پولی کلینک اسپتال میں مکمل ہو چکا ہے، اس واقعے کے باوجود ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی نمازِ جنازہ 27 جون کو ادا کی جائے گی جس کے بعد اہلِ خانہ کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

تاہم فہیم سردار کی پیشہ ورانہ زندگی مختلف کلیدی عہدوں پر محیط رہی، وہ تھنک ٹینک اور کارپوریٹ ایڈوائزری ادارے “TANGENT” وہ معیشت، سیکیورٹی، پالیسی اور اسٹریٹجک امور پر گہری نظر رکھتے تھے ،اور اہم قومی و بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کرتے رہے۔

فی الوقت یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے کے وقت ان کے اہل خانہ گھر پر موجود تھے یا نہیں، اور نہ ہی یہ معلوم ہو سکا کہ گھر سے کوئی قیمتی چیز غائب ہے یا نہیں، پولیس نے معاملے پر لب کشائی سے گریز کیا ہے اور صرف اتنا کہا ہے کہ تفتیش ابتدائی مراحل میں ہے،وفاقی دارالحکومت کے ایک نسبتاً محفوظ علاقے میں اس نوعیت کا قتل نہ صرف شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے بلکہ ملک کے پالیسی اور سیکیورٹی نظام پر بھی سوالیہ نشان اٹھا رہا ہے۔

عوامی حلقوں میں یہ سوال شدت اختیار کر چکا ہے کہ اگر فہیم سردار جیسے ممتاز اور محفوظ شخصیت کو اس طرح قتل کیا جا سکتا ہے تو پھر عام شہری کتنے محفوظ ہیں تاہم پو لیس مصروف تفتیش ہے ابھی تک پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ،فہیم سردار قتل کیس کے حوالے سے جب ایس پی سٹی خالد محمود عوان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں ابھی مصروف ہوں تھوڑی دیر تک بتاتا ہوں تاہم ایس پی سٹی بی تا حال تفتیش میں مصروف رہے لیکن تفتیش مکمل نہ ہو سکی یاد رہے کہ فہیم سردار کو تھانہ اپارہ کے علاقہ جی سکس 3 میں واقعہ ان کے گھر میں قتل کیا گیا.