اسلام آباد (کرائم رپورٹر )اسلام آباد پولیس تھا نہ بنی گالہ پولیس ٹیم کی کا میا ب کا رروائی ، اپنے آ پ کو پولیس ملازم ظاہر کر نے والے تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مغو ی بحفا ظت با زیاب، چھینی گئی گا ڑ ی،ہتھکڑ یا ں، پولیس یونیفارم، وائر لیس سیٹ، واردات میں استعمال والی گا ڑ ی اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، اس سلسلے میں تھا نہ بنی گالہ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے آ پ کوپولیس ملازم ظاہر کر نے والے گر وہ کے تین ملز مان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت خا لد محمود، محمد ظفر اور جمیل احمد کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضے سے مغو ی کو بحفا ظت بازیاب کروالیا گیا جبکہ چھینی گئی گا ڑ ی، ہتھکڑ یا ں، پولیس یونیفارم، وائر لیس سیٹ، واردات میں استعمال والی گا ڑ ی اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کرلیاگیا،گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے.
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جو اد طا رق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک سرگرمی کے متعلق فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار- “15پر فوری اطلاع دیں تاکہ ہم سب مل کر شہر سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا سکیں۔