ایف آئی اے ملتان زون کا انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ایف آئی اے ملتان زون کا انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری کاروائیوں میں 2 ملزمان گرفتار ملزمان کو ملتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان کی شناخت محمد مزمل اور شیر خان کے نام سے ہوئی.

ملزمان انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث پائے گئے ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے ملزم محمد مزمل نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ 52 ہزار روپے ہتھیائے ملزم شیر خان نے شہری کو یو کے میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیا اور 20 لاکھ روپے وصول کیے ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہےملزمان بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے.