ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ، سکیورٹی سید علی رضا کا سکیورٹی ڈویژن میں جاری ترقیاتی امورکا جائزہ۔

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز / سکیورٹی سید علی رضا کا سکیورٹی ڈویژن میں جاری ترقیاتی امورکا جائزہ منتظمین کوتعمیرات کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور عالمی معیار کے عین مطابق تمام امورکو مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے، جاری پراجیکٹس کے مکمل ہونے سے پولیس فوری کی آپریشنل صلاحیت میں مزید بہتری آئے گی.

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرز/ سکیورٹی سید علی رضانے سکیورٹی ڈویژن میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،اس موقع پر ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک اوردیگرسینئر پولیس افسران سمیت متعلقہ عملہ موجود تھا،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز/ سکیورٹی نے منتظمین کوتعمیرات کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور عالمی معیار کے عین مطابق تمام تعمیرات کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے،انہوںنے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے جاری پراجیکٹس کے مکمل ہونے پولیس فوری کی آپریشنل صلاحیت میں مزید بہتری آئے گی .

جس سے افسران موثر پولیسنگ اور دفتری امور کو بہترین اندازمیں سرانجام دے سکیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کو جدید انفراسٹرکچراوردور جدید کے عین مطابق ساز وسامان سے لیس کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے.