اسلام آباد (کرائم رپورٹر )اسلام آبادپولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمان کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں پر وقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ریٹائرڈ ملازمان کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور مستقبل کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمان کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میںسینئر پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں جوانوں نے شرکت کی،سینئر افسران نے اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے الیکٹریشن محمد سلمان اور خاکروب یونس مسیح کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ملازمان نے اسلام آباد پولیس کی مختلف ڈویژنز میں میں لگن اورایمانداری کے ساتھ خدمات سر انجام دئیے ہیںجس کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا.
تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ہونے والے ملازمان کواعزازی پولیس شیلڈ پیش کی گئی اور مستقبل کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیاگیا،عزت افزائی پر ریٹائرڈ ہونے والے ملازمان نے افسران کا شکریہ اداکیا.