ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات

اسلام آ باد (کرائم رپورٹر )ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ساوتھ مجاہد اکبر اور ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیقی بھی ڈی جی ایف آئی اے کے ہمراہ ملاقات میں موجود ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں انٹرپول اور بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے مشترکہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے سندھ پولیس کو مطلوب بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ملاقات میں افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے بھی مشترکہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔