اسلام آ باد (کرائم رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار نے ایف آئی اے زونل آفس کراچی کا دورہ کیا ڈائریکٹر کراچی زون نعمان صدیقی کی جانب سے کراچی زون کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈی جی ایف آئی اے نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں زیر التواء انکوائریوں اور مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر مکمل کیا جائے۔ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے کہا کہ
ہائی پروفائل کیسز میں کسی قسم کی تاخیر یا رعایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی مالیاتی جرائم، امیگریشن فراڈ اور جعلی ادویات کے کیسز میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید موثر بنایا جائے ادارہ جاتی ساکھ اور عملی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات شروع کیے جائیں.
دورے کے دوران ایف آئی اے کی عمارات کا بھی معائنہ کیا گیا اور کراچی میں ادارے کے فزیکل انفراسٹرکچر کی مجموعی حالت کا جائزہ بھی لیا گیا ، اجلاس میں ایف آئی اے کے افسران کی پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔