اسلام آ باد (کرائم رپورٹر )42 ویں اور 43 ویں ایم سی ایم سی کے کسٹمز افسران کا ایف آئی اے زونل آفس کراچی کا دورہ پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کا ایف آئی اے زونل آفس کراچی کا دورہ شرکاء میں 42ویں اور 43ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے ڈومین اسپیسیفک کمپوننٹ کے افسران شامل وفد کی قیادت ڈی جی کسٹمز، ممتاز علی کھوسو نے کی دورہ افسران کے تربیتی پروگرام کا حصہ تھا، جس کا مقصد شرکاء کو ایف آئی اے کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ، باہمی تعاون اور انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن سے متعلق عملی بصیرت فراہم کرنا تھا اس موقع پر وفد کو ایف آئی اے کے کام کرنے کے طریقہ کار، ڈھانچے اور اختیارات کے بارے میں آگاہ کیا گیا .
شرکاء کو مالیاتی جرائم اور امیگریشن سے متعلق جرائم کے خلاف ادارے کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے شرکاء سے خطاب بھی کیا ڈی جی ایف آئی نے ایف آئی اے کی پالیسی ترجیحات پر روشنی ڈالی اور بین الاداراتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا.