راولپنڈی( کرئم رپورٹر )تھانہ صدر واہ نے ، وہیکلز چوری اور سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، زیر حراست گینگ سے مسروقہ رکشہ، 2 مسروقہ موٹر سائیکل و سپیئر پارٹس برآمد، گینگ سے چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 6 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وہیکلز چوری اور سٹریٹ کرائم کے مقدمات میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے مسروقہ رکشہ، 2 مسروقہ موٹر سائیکل و سپیئر پارٹس برآمد ہوئے، گینگ سے چھینے گئے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 6 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کاکہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
