تھانہ صادق آباد ، لین دین کے تنازعہ پر خاتون پر تشدد کرنے والے 02 افراد گرفتار

راولپنڈی( کرئم رپورٹر )تھانہ صادق آباد نے، لین دین کے تنازعہ پر خاتون پر تشدد کرنے والے 02 افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لین دین کے تنازعہ پر خاتون پر تشدد کرنے والے 02 افراد کو گرفتار کر لیا، مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے اس پر تشدد کیا اور اس کے کپڑے پھاڑے، واقعہ کا مقدمہ 5 روز قبل درج کیا گیا تھا، صادق آباد پولیس نے تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ خواتین،بچوں پر تشدد یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں،ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔