اسلام آباد (کرا ئم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی کا امن و امان جائزہ اجلاس،امام بارگاہوں کے دورے سمیت کھلی کچہری کا انعقاد ، اجلاس میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،امام بارگاہوں کے دورے پرڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی جبکہ سیکیورٹی مزید موثر بنانے کے لئے ہدایات دیں،کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد سیدعلی ناصررضوی نے امن و امان جائزہ اجلاس،امام بارگاہوں کے دورے سمیت کھلی کچہری کا انعقادکیا،آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس میں امن و امان کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا، انہوںنے اجلاس میں پولیس افسران کو محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کئے اورکہا کہ امام بارگاہوں کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے وہاں پر اضافی نفری تعینات کی جائے،تمام افسران امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کریںاورجلوس کے روٹس کا خود دورہ کریں، جبکہ موثر نگرانی کیلئے سیف سٹی اسلام آبادکے کیمروں اور ڈرونز کو استعمال کیا جائے،جلوس اور امام بارگاہو ں کی سرویلنس کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں،تمام افسران بہتر انتظاما ت کیلئے ہمہ وقت کوشاںرہیںتاکہ شہربھر میں مربوط سیکیورٹی پلان کو برقرار رکھا جاسکے، اسی کے ساتھ آئی جی اسلام آباد نے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں “اوپن ڈور پالیسی کے تحت”کھلی کچہری کا انعقاد کیا،انہوںنے شہریوںاور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں .
انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ،انہوںنے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ وقت میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کیا جائے،اسی تسلسل میں آئی جی اسلام آباد نے نے وفاقی دارلحکومت میں امام بارگاہوں کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے، انہوں نے امام بارگاہوں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی جبکہ سیکیورٹی مزید موثر بنانے کے لئے ہدایات بھی دیں،انہوں نے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوسوں کے سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں ،تمام ادارے اپنے مابین کوآرڈینیشن کو مضبوط کریں،انہوںنے مزید کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماءو مشائخ،ممبران امن کمیٹی اور دانشوروں سے بھی ملاقاتیں کی گئی .
محرم الحرام کے ان مقدس ایام میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے اور اتفاق رائے سے امن و ہم آہنگی کی فضاءقائم کی جائے،جبکہ ضلع بھر میں یکم محرم الحرام سے 181جلوس اور965مجالس کی فول پروف سیکورٹی کے لیے اسلام آبا پولیس،پاکستان رینجرز،اسپیشل برانچ، لاجسٹک ڈویژن، سی ٹی ڈی، لیڈی پولیس اورٹریفک پولیس کے 16ہزار سے زائد افسران کوبھی تعینا ت کیا گیا ہے،تاکہ شہر میںامن و امان کی فضاءکو برقرار رکھاجاسکے۔