راولپنڈی( کرائم رپورٹر )تھانہ پیرودھائی نے ، اپنی سابقہ منگیتر کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی سابقہ منگیتر کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیرحراست شخص نے اپنی سابقہ منگیتر پر فائرنگ کی تھی، ملزم کو رشتہ ٹوٹنے کا رنج تھا،واقعہ کا مقدمہ 4 یوم قبل درج کیا گیا تھا،زیر حراست وقوعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے پیرودھائی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
