اسلام آباد( کرائم رپورٹر)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے لیسکو میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور خرد برد میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد شہباز اور محمد منیب طاہر کے نام سے ہوئی
ملزمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیاملزم محمد شہباز گریڈ اسٹیشن کوٹ لکھپت لاہور میں بطور اسسٹنٹ سب سٹیشن اٹینڈنٹ تعینات تھا جب کہ ملزم محمد منیب طاہر حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن میں بطور لائن سپرنٹینڈنٹ ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا ملزمان نے 132 KVA گریڈسٹیشن کچا جیل روڈ لاہور سے 90,000 کلوگرام کے استعمال شدہ کنڈکٹرز خرد برد کیے.
ڈائریکٹر ایف ائی اے لاہور زون نے کہا کہ ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے قومی خزانے کو 1 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے کرپشن بد عنوانی کے خلاف ایف ائی اے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔