راولپنڈی( کرائم رپورٹر )ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا محرم الحرام کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ، ایس ایس پی سیف سٹی رانا عبدالوہاب، ایس پی راول محمد حسیب راجہ،ڈی ایس پی سیف سٹی اور دیگر افسران ہمراہ تھے، محرم الحرام کے دوران 1796مجالس 413 جلوسوں کے لئے فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے.
راولپنڈی پولیس و ٹریفک کے 8000 سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے محرم الحرام کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا، ایس ایس پی سیف سٹی رانا عبدالوہاب، ایس پی راول محمد حسیب راجہ،ڈی ایس پی سیف سٹی اور دیگر افسران ہمراہ تھے، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران سیف سٹی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی.
محرم الحرام کے دوران 1796مجالس 413 جلوسوں کے لئے فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے، راولپنڈی پولیس و ٹریفک کے 8000 سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔