سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا 07 محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے مو قع پر ٹریفک کی روانی کو برقرار ، سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری

راولپندی (کرائم رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے 07 محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے مو قع پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ ٹریفک پلان کے مطابق جلوس کے موقع پر ٹریفک پولیس کے 01 سینیئر ٹریفک آفیسر ، 03 ڈی ایس پیز ، 46 سئینرٹریفک وارڈنز ،51 ٹریفک وارڈنز و اسسٹنٹس سمیت 200 سے زائد افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق 07 محرم الحرام کو سائیں محمد صادق ھاؤس نشتر سٹریٹ مسلم ٹاؤن صادق آباد سے رات آٹھ بجے جلوس و علم برآمد ہوگا ، جو نشتر سٹریٹ، ٹرانسفارمر چوک، کری روڈ، چاہ سلطان چوک، چکلالہ روڈ گلاس فیکٹری چوک، ظفر الحق روڈ، لیپروسی ہسپتال ، مری روڈ کمیٹی چوک، اقبال روڈ سے ہوتا ہوا نیا محلہ چوک پہنچے گا.

جہاں پر اس میں کئی دیگر جلوس شامل ہوں گے اور مشتر کہ جلوس نیا محلہ چوک سے فوارہ چوک، راجہ بازار، ڈنگی کھوئی، بانسانوالہ چوک، جامع مسجد روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی میں اختتام پذیر ہوگا،اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے عوام الناس کی سہولت کے لیے اور عام ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے ضروری انتظامات کیے ہیں تا کہ کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے، جب تک کہ جلوس شاہین چوک سے گزر نہیں جاتا تو نشتر سٹریٹ تا شاہین چوک کری روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رھے گی جبکہ متبادل راستہ کے لئے بند کھنہ روڈ اور مری روڈ استعمال کی جائے گی، جب جلوس شاہین چوک سے مکمل طور پر گزر جائے گا ، تو اس وقت ظفر الحق روڈ اور مری روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا جائے گا اور راول روڈ کو بطور متبادل راستہ استعمال کیا جا سکے گا .

جلوس جب کمیٹی چوک سے مکمل طور پر گزر جائے گا تو لیاقت باغ روڈ ، اقبال روڈ ، عالم خان روڈ، فوارہ چوک تا بانسانوالہ چوک اور بنی چوک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہیں گی ، جبکہ متبادل راستوں کے طور پر راول روڈ ، مری روڈ، سٹی صدر روڈ ، گنجمنڈی روڈ اور سید پور روڈ استعمال کی جاسکیں گی ، اندرون شہر کرنل مقبول امام بارگا و لیاقت باغ روڈ ، اقبال روڈ ، عالم خان روڈ ، فوارہ چوک تا بانسانوالہ چوک بعد نماز مغرب سے تا اختتام وقتا فوقتا بندر ہیں گی۔اس موقع پر سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے تمام ڈی ایس پیز/ سرکل انچارجز سمیت سیکٹر انچارجز کو بھی ہدایات جاری کیں کہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پلان پر مکمل عملد ر آمد کروایا جائے اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ، آخر میں ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہمارے ایمرجنسی پورٹل نمبر 051 – 9274843 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔