تھانہ نون کے مشہور قتل کیس میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر ) تھانہ نون کے مشہور قتل کیس میں ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا تفیصلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے چشت آباد اور نصیر آباد میں پیش آنے والے معروف دوہرے قتل کیس (FIR نمبر 66/19 تھانہ نون) میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد بلال کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ، یہ کیس 2019 میں تھانہ نون، اسلام آباد میں درج ہوا تھا، جس میں دو افراد کے قتل اور متعدد دفعات (302، 109، 148، 149 PPC) کے تحت کارروائی کی گئی تھی۔

محمد افضل مجوکہ، ایڈیشنل سیشن جج/جج جووینائل کورٹ اسلام آباد نے تفصیلی سماعت کے بعد ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ، ملزمان کی طرف سے سینئر وکلاء نے دفاع کیا،
جبکہ مدعیانِ مقدمہ کی طرف سے ایڈووکیٹ ہائی کورٹ عبدالقدوس چوہدری نے، تیاری اور مضبوط دلائل کے ساتھ مدعیان کا مؤقف عدالت کے سامنے پیش کیا۔

جبکہ دوسری جانب کیس سے جو شواہد ملے ان میں پسٹل ریکوری، شناخت پریڈ، فارنزک رپورٹ (Ballistic Match) اور مقتول کی آخری سٹیٹمنٹ (Dying Declaration) نے مرکزی کردار ادا کیا ، فیصلے کے بعد مدعی پارٹی اور اہل علاقہ نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے وکیل عبدالقدوس چوہدری کی محنت کو سراہا اور عدالت کے انصاف پر اطمینان کا اظہارِ کیا .