حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ایف آئی اے بلوچستان زون نے ہوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ملزم محمد ارشد خان کو چھاپہ مار کاروائی میں سمنگلی روڈ کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ملزم گزشتہ 7 سال سے حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث تھا چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 42 لاکھ روپے برآمد ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بشمول 30 سے زائد چیک بکس ، کھاتہ رجسٹر برآمد ملزم سے مختلف اسٹیمپس اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .