اسلام آباد(کرائم رپورٹر )اغواء، تشدد اور کشتی حادثات میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں سمیت 6 ملزمان گرفتار ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے اغواء، تشدد اور کشتی حادثات میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزمان میں 2 اشتہاری بھی شامل گرفتار ملزمان میں محمد علی عرف علی زر، شہزاد تحسین، محمد شبیر ، مبشر حسین، شفقت علی اور ساجد حسین چیمہ شامل ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ملزم محمد علی انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہے ملزم کا نام سال 2023 سے انتہائی مطلوب انسانی سمگلروں کی ریڈ بک میں شامل ہے ملزم کے خلاف سال 2022 اور 2023 میں مقدمات درج ہوئے ملزم کے خلاف گجرات سرکل میں متعدد مقدمات درج ہیں ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور یورپ بھجوانے کے لیے کروڑوں روپے ہتھیائے ملزم نے 25 لاکھ فی کس کے عوض شہریوں کو لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور کئی پاکستانیوں کی موت واقع ہوئی .
جبکہ ملزم مبشر حسین اور شفقت علی سال 2023 سے اشتہاری ہیں ملزمان نے 23 لاکھ فی کس کے عوض شہریوں کو لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی دوران سفر کشتی کو حادثہ پیش آیا اور متاثرہ شہریوں کی موت واقع ہوئی
جبکہ ملزم سجاد حسین نے شہری سے 12 لاکھ روپے اور 1200 امریکی ڈالر شہری سے ہتھیائے ملزم نے مذکورہ رقم کے عوض شہری کو اٹلی بھجوانے کا وعدہ کیا تاہم ملزم نے شہری کو اٹلی کی بجائے ایران بھیجا اور شہری کو سیف ہاؤس میں محصور کیا ملزم کے ساتھیوں نے شہری پر تشدد کیا اور تاوان کا مطالبہ کیا شہری نے مزید 5000 یورو ادا کیے اور اغواء کاروں سے جان چھڑائی جبکہ ملزم محمد شبیر نے شہری کو عراق ملازمت کی غرض سے 11 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے ملزم نے شہری کو عراق کی بجائے ایران بھجوایا اور سیف ہاؤس میں محصور کیا بعد ازاں ملزم کے ساتھی اغوا کاروں نے متاثرہ شہری کو تاوان وصول کرنے کے بعد رہا کیا ایک اور کاروائی میں ملزم شہزاد تحسین کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ملزم نے شہری یونان ملازمت کا جھانسہ دے کر 37 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .
ڈائریکٹر گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر نے کہا کہ انسانی سمگلروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔