آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد(کرائم رپورٹر ) آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ، اجلاس میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا،تمام افسران فول پر وف سکیورٹی اور امن و اما ن کی بہتر ین فضا ءکے قیام کے لیے اپنا کر دار ادا کر یں، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، شہریوںکو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیزاورایس ایس پیزنے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے اجلاس میں محرم الحرام کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،انہوںنے اجلاس میں تمام پولیس افسران کو محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کئے اورکہا کہ امام بارگاہوں کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے وہاں پر اضافی نفری تعینات کی جائے،تمام افسران امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتیں کریںاورجلوس کے روٹس کا خود دورہ کریں، جبکہ موثر نگرانی کیلئے سیف سٹی اسلام آبادکے کیمروں اور ڈرونز کو استعمال کیا جائے.

جلوس اور امام بارگاہو ں کی سرویلنس کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں،شہربھر میں مربوط سیکیورٹی پلان کو عملی جامہ پہنایا جائے،انہو ں نے واضح کیا کہ وہ خود تمام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے،تمام زونل ایس پیز اپنے علاقے حدود میںامام بارگاہوں کی مناسب سکیورٹی انتظامات کریں، تمام داخلی وخارجی مقامات پر سکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے،تمام افسران اپنے ماتحت سٹاف کو ڈیوٹی کی نوعیت کے متعلق مکمل بریفنگ دیں ،انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں میں مجالس اور عزاداروں کے جلوسوں کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں، محرم الحرام کے ان مقدس ایام میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے تاکہ اتفاق رائے سے امن و امان کی فضاءقائم کی جاسکے.

انہوں نے امن کمیٹی، منتظمین مجالس و عزاداران سے درخواست کی کہ وہ مجالس اور جلوس کے آغاز اور اختتام میں وقت کی پابندی کو ملحوظ نظر رکھیں،آئی جی اسلام آباد نے مزیدکہا کہ محرم الحر ام کے دوران امن و اما ن کی فضا ءکو بر قرار رکھنے کے لیے تمام افسران اپنے فرائض منصبی ایما نداری اور جذبہ حب الو طنی سے سرشار ہو کر ادا کر یں،شہر یو ں کے جا ن و ما ل تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے.