اسلام آباد ٹریفک پولیس کا مربوط ٹریفک کے نظام کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ۔ کیپٹن(ر) سید ذیشان حیدر

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )اسلام آباد ٹریفک پولیس کا مربوط ٹریفک کے نظام کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گی،پہلے مرحلے میںمصروف شاہراہوں پر ڈرون کیمرے استعمال کئے جائیں گے،ڈرون کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کی فوری نشاندہی سمیت سدباب ممکن ہوگا، کیپٹن(ر) سید ذیشان حیدر .

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے ویژن اور خصوصی احکامات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے اور قوانین کی خلاف ورزی کے فوری سدباب کو یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈرون کیمروں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے،اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے کہا کہ ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کویقینی بنائے گی ، اسی کے ساتھ شروعواتی دور میں اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر ان ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا .

جبکہ اگلے مرحلے میں تمام سیکٹرز اور دیگر شاہراہوں پر بھی یہ ہی ٹیکنالوجی استعمال ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون کیمروں کی مدد سے خلاف ورزی کی فوری نشاندہی سمیت سدباب ممکن ہوگا،جبکہ ڈرون کی مدد سے رش والے مقامات کی بھی نشاندہی کی جا سکے گی، جس پر خصوصی ٹیمیں فوری طور پر ریسپونس کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کے موثر نظام کو برقراررکھیں گی.