راولپنڈی (کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے فلیگ مارچ کی قیادت کی، فلیگ مارچ میں پاک فوج اور رینجرز کے افسران کی شرکت، فلیگ مارچ میں ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور فورس شریک، فلیگ مارچ میں ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس، ٹریفک پولیس کے افسران بھی شریک ہیں، فلیگ مارچ پولیس ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر شہر کے مختلف علاقوں سے گزرا، 8000 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض انجام دے رہے ہیں، سی پی او.
سیف سٹی کے 1700 سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے فلیگ مارچ کی قیادت کی، فلیگ مارچ میں پاک فوج اور رینجرز کے افسران نے شرکت کی، فلیگ مارچ میں ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور فورس کی شرکت، فلیگ مارچ میں ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس، ٹریفک پولیس کے افسران بھی شریک ہیں، فلیگ مارچ پولیس ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر شہر کے مختلف علاقوں سے گزرا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کے عزم کا اظہار ہے.
8000 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض انجام دے رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کے ربط سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، سیف سٹی کے 1700 سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، سیف سٹی راولپنڈی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، آن گراؤنڈ اور سوشل میڈیا پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، حکومت پنجاب کی ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کروایا جا رہا ہے، سینئر افسران سیکورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں، امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔