راولپنڈی (کرائم رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق کاروان امن کی گوجر خان آمد، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر اے ایس پی گوجرخان، ایس ایچ اوز سرکل سمیت دیگر افسران کاروان امن کے ہمراہ تھے، کاروان امن میں مولانا قاسم ایوب، عبدالحمید ضیاء، سائیں محمد اعجاز ملک، عامر بشیر بٹ، راجہ عمادمشرف، صاحبزادہ حافظ اقبال رضوی، قاری خالد محمود عباسی، رضاالصطفی نورانی، حاجی عبدالمجید قادری، مفتی زیشان عمیر، قاضی عبدالشکور، مرزا طاہر سکندر اور دیگر ممبران بھی شامل تھے،محرم الحرام کے حوالے سے جناح ہال گوجر خان میں اجلاس،شرکاء کا راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار،سی پی او راولپنڈی کی خصوصی دلچسپی سے کاروان امن کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں.
علماء کرام، ہم سب مل کر محرم الحرام کے دوران حکومت پنجاب کے احکامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے، سینئر پولیس افسران۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن اور سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق کاروان امن کی گوجر خان آمد، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر اے ایس پی گوجرخان، ایس ایچ اوز سرکل سمیت دیگر افسران کاروان امن کے ہمراہ تھے، کاروان امن میں مولانا قاسم ایوب، عبدالحمید ضیاء، سائیں محمد اعجاز ملک، عامر بشیر بٹ، راجہ عمادمشرف، صاحبزادہ حافظ اقبال رضوی، قاری خالد محمود عباسی، رضاالصطفی نورانی، حاجی عبدالمجید قادری، مفتی زیشان عمیر، قاضی عبدالشکور، مرزا طاہر سکندر اور دیگر ممبران بھی شامل تھے،محرم الحرام کے حوالے سے جناح ہال گوجر خان میں اجلاس منعقد کیا گیا.
شرکاء نے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، علماء کرام کا کہنا تھا کہ کاروان امن کو گوجر خان میں خوش آمدید کہتے ہیں، کاروان امن رواداری، محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہے، نہ صرف شہر بلکہ پورے ملک میں کاروان امن کا مثبت پیغام جا رہا ہے، سی پی او راولپنڈی کی خصوصی دلچسپی سے کاروان امن کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں، سینئر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ علماء و اکابرین کا بے مثال تعاون امن و امان کے قیام اور رواداری و بھائی چارے کے لئے اہم ہے،تمام مسالک کے علماء و اکابرین کی مدد سے امن اور بھائی چارے کا فروغ ہو رہا ہے، ہم سب مل کر محرم الحرام کے دوران حکومت پنجاب کے احکامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے،اجلاس کے اختتام پر ملک وقوم کی حفاظت اورامن و سلامتی کیلئے دعا کی گئی، تمام شرکاء نے باہمی اتحاد و یگانگت اور بھائی چارے کے عزم کا اظہار کیا۔