راولپنڈی (کرائم رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے 07 محرم الحرام کے لیے ٹریفک انتظامات مکمل جلوس کے موقع پر 200 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات سائیں محمد صادق ہاؤس سے آج رات 8 بجے جلوس برآمد ہوگا جلوس نشتر سٹریٹ، کری روڈ، گلاس فیکٹری چوک، مری روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پہنچے گا ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے متبادل راستے دیے گئے ہیں نشتر سٹریٹ تا شاہین چوک تک کری روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند متبادل راستے بند کھنہ روڈ، مری روڈ اور راول روڈ استعمال کیے جائیں کمیٹی چوک سے گزرنے کے بعد لیاقت باغ روڈ، اقبال روڈ، فوارہ چوک بند رہیں گے.
اندرون شہر کے راستے نماز مغرب سے جلوس کے اختتام تک وقتاً فوقتاً بند ہوں گے سی ٹی او بینش فاطمہ نے کہا کہ ٹریفک پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،
ایمرجنسی کی صورت میں سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 051-9274843 پر رابطہ کریں.