آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کے ہمراہ 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ

راولپنڈی( کرائم رپورٹر )آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے ہمراہ 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ، سی پی او سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ اور دیگر سینئر افسران ہمراہ تھے، افسران نے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، راولپنڈی ریجن میں 7 محرم الحرام کے 17 بڑے جلوس پر 6000 سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، راولپنڈی ریجن میں محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 14000 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق اور حکومت پنجاب کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، آر پی اوبابر سرفراز الپا۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے ہمراہ 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا، سی پی او سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ اور دیگر سینئر افسران ہمراہ تھے، افسران نے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، آر پی او بابر سرفراز الپا کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ریجن میں 7 محرم الحرام کے 17 بڑے جلوس پر 6000 سے زائد افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، راولپنڈی ریجن میں محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 14000 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں.

جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے گے ہیں، جلوس/مجالس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی، جلوس کے روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جارہی ہے، جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا گیا ہے، محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق اور حکومت پنجاب کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔