سی پی او سید خالد ہمدانی ، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کا 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ

راولپنڈی( کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کا 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ، ایس پی راول، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس ڈی پی اوز، اے ڈی سی جی اور دیگر سینئر افسران ہمراہ تھے، سی پی او نے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، افسران نے سیف سٹی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور مانیٹرنگ کا جائزہ لیا، 7محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر راولپنڈی پولیس کے 3500 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، محرم الحرم کے دوران مجموعی طور پر 8000 سے زائد افسران واہلکار سیکورٹی و ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سیف سٹی اور دیگر 2000 سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی .

سی پی او، وزیر اعلیٰ پنجاب اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سی پی اوسید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا، ایس پی راول، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس ڈی پی اوز، اے ڈی سی جی اور دیگر سینئر افسران ہمراہ تھے، سی پی او نے سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، افسران نے سیف سٹی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور مانیٹرنگ کا جائزہ لیا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ 7محرم الحرام کے مرکزی جلوس پر راولپنڈی پولیس کے 3500 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے.

محرم الحرم کے دوران مجموعی طور پر 8000 سے زائد افسران واہلکار سیکورٹی و ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سیف سٹی اور دیگر 2000 سے زائد کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے گے ہیں، جلوس/مجالس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی، جلوس کے روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جارہی ہے، جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا گیا ہے، محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق اورحکومت پنجاب کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اورانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔