اسلام آ باد ( کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق محر م الحرام کی سکیورٹی انتظاما ت کا جا ئز ہ لینے کے لیے فیلڈ میں موجو د ، امام بارگاہوں اور جلوسوں کے مقررہ روٹس کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،تمام سکیورٹی ڈیوٹی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی،محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور روادی کو یقینی بناتے ہوئے وفاقی دار الحکومت کی پر امن فضا کو برقرار رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد محمد جواد طارق نے محرم الحرام کے حوالے سے وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں اما م بارگاہوں اور محر م الحر ام کے جلوسوں کے مقررہ روٹس کا دورہ کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر افسران، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی موجود تھے، ڈی آئی جی اسلام آبادنے جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی،انہوں نے کہاکہ جلوسوں کے راستوں کو مکمل کارڈن رکھا جائے، جلوسوں کے راستوں پر روشنی کے مناسب انتظامات کئے جائیں،محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جا رہے ہیں.
جلوسوں اور مجالس کے لئے وضع کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،انہوں نے مزیدکہا کہ اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، آئی جی اسلام آباد کے ویژن کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور روادی کو یقینی بناتے ہوئے امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھا جائے گا.