راولپندی (کرائم رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے11 محرم الحرام کو چوہڑ چوک سے نکلنے والے ماتمی جلوس کے مو قع پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا ، جلوس کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کے 01 سینیئر ٹریفک آفیسر ، 05 ڈی ایس پیز ، 27 سینیئر ٹریفک وارڈنز اور 161 ٹریفک وارڈنز و اسسٹنس سمیت 194 افسران و اہلکاران سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ، آغاز جلوس سے اختتام جلوس تک چیئرنگ کراس سے پیرودھائی موڑ تک پشاور روڈ مکمل طور پر بند رہے گی ، صدر سے پشاور جانے والی ٹریفک کو چئیرنگ کراس سے ویسٹریج روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جہاں سے وہ ماربل فیکٹری سے ہوتی ہوئی آئی جے پی روڈ کی طرف جا سکے گی،پشاور سے صدر آنے والی ٹریفک براستہ کیرج فیکٹری .
گنجمنڈی موڑ ، ٹرانزنٹ کیمپ مال روڈ سے صدرداخل ہو سکے گی ، جلوس کے موقع پر چوہڑ چوک سے رینج روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رہے گی ، مصریال روڈ سے چوہڑ چوک کی طرف آنے والی ٹریفک کو متبادل راستہ رینج روڈ سے منزل مقصود کی طرف بھیجا جائے گا ، جبکہ حالی روڈ چوہڑ چوک سے نجم شہید چوک تک مکمل بند رہے گی ، ماربل فیکٹر ی روڈ سے چوہڑ چوک جانے والی ٹریفک کو متبادل راستہ نجم شہید چوک(ٹینکی چوک) سے جانب ویسٹریج روڈ ڈائیورٹ کیا جائے گا ، الہ آباد روڈ آشیانہ چوک سے پروگریسو سکول کی طرف ڈائیورشن لگا کر مکمل طور پر بند رہے گی اور ویسٹریج بازار سے جانب آشیانہ چوک آنے والی ٹریفک کو ماربل فیکٹری روڈ اور ویسٹریج 3 روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا ، شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے لیے متبادل روٹس پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے ڈی ایس پیز و سیکٹر انچارجز کو بھی سختی سے ہدایات جاری کیں کہ جلوس کے دوران ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پلان پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے تا کہ عوام الناس کوئی پریشانی نہ اٹھانی پڑے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اس موقع پر سٹی ٹریفک پولیس کا ایمرجنسی پورٹل نمبر 051-9274843 چوبیس گھنٹے فعال رہے گا۔