راولپندی (کرائم رپورٹر )8 محرم الحرام آر اے بازار کے علاقہ میں جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قصر زینب پر اختتام پزیر، راولپنڈی پولیس کے بہترین سیکورٹی انتظامات،سینیئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے، جلوس/مجالس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخل ہونے دیا گیا، ایس ایس پی آپریشنز۔ تفصیلات کے مطابق 8 محرم الحرام آر اے بازار کے علاقہ میں جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا .
امام بارگاہ قصر زینب پر اختتام پزیرہو گیا، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کاکہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کے بہترین سیکورٹی انتظامات،سینیئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے، جلوس/مجالس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخل ہونے دیا گیا، جلوس کے روٹ پر گلیوں، سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا گیا تھا، سیف سٹی میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے نگرانی کی جاتی رہی ہے، راولپنڈی پولیس فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے۔