محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ.سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپندی (کرائم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ، ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارنے فلیگ مارچ کی قیادت کی،فلیگ مارچ میں پاک فوج اور رینجرز کے افسران کی شرکت، فلیگ مارچ میں ایس پی راول محمد حسیب راجہ، ایس پی سیکورٹی سمیت ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈاورٹریفک پولیس کے افسران کی شرکت،فلیگ مارچ کا مقصد عاشورہ کے موقعہ پر امن و امان کے قیام کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے،فلیگ مارچ راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اختتام پذیر ہوا، محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس شب و روز انتھک محنت و جانفشانی کے ساتھ سرگرم عمل ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا.

ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقارنے فلیگ مارچ کی قیادت کی،فلیگ مارچ میں پاک فوج اور رینجرز کے افسران نے شرکت کی، فلیگ مارچ میں ایس پی راول محمد حسیب راجہ، ایس پی سیکورٹی سمیت ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈاورٹریفک پولیس کے افسران نے شرکت کی،فلیگ مارچ کا مقصد عاشورہ کے موقعہ پر امن و امان کے قیام کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے، فلیگ مارچ راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اختتام پذیر ہوا،ایس ایس پی آپریشنزکاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے.

سینئر افسران خود جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لے کر سیکورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں، نفری کو قبل ازقت بریفنگ دی جارہی ہے، اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، سیف سٹی راولپنڈی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز، علماء، منتظمین اور شہریوں کے تعاون سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس شب و روز انتھک محنت و جانفشانی کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔