راولپندی (کرائم رپورٹر )10محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، 5500 سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دیں گے، ٹریفک انتظامات کے لئے 1000 افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، 1000 سے زائد رضاکار بھی سیکورٹی میں معاونت کریں گے، محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 8000 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں،2000سیف سٹی و دیگر کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے.
محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق اورحکومت پنجاب کے احکامات پرمکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق 10محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے لیے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، 5500 سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی و ٹریفک فرائض سرانجام دیں گے، ٹریفک انتظامات کے لئے 1000 افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے، 1000 سے زائد رضاکار بھی سیکورٹی میں معاونت کریں گے، محرم الحرام کے دوران مجموعی طور پر 8000 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ جلوس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے، جلوس/مجالس میں آنے والے شرکاء کو مکمل باڈی سرچ کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہو گی.
سیف سٹی راولپنڈی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، 2000سیف سٹی و دیگر کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، جلوس کی سیکورٹی کیلئے روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات ہوں گے، جلوس کے آغاز سے قبل روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی، جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا، محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق اورحکومت پنجاب کے احکامات پرمکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدمات کو یقینی بنایا جائے گا۔