راولپندی (کرائم رپورٹر )سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کا تھانہ جاتلی کے علاقہ سید کسراں کا دورہ، ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او جاتلی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی نے تھانہ جاتلی کے علاقہ سید کسراں کا دورہ کیا، ایس ڈی پی او گوجرخان، ایس ایچ او جاتلی اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، سی پی او نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات دیں، پنجاب حکومت کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور سکیورٹی ایس او پیز پر عمل درآمد ہمہ وقت یقینی بنایا جارہا ہے.
راولپنڈی پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھارہی ہے۔